Site icon Daily Sangar

صحافی واحد رئیسانی قتل کیس میں روپوش ملزمہ گرفتار

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میںقتل ہونے والے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کیس میں روپوش عدالتی مفرور ملزمہ دو سال بعد ضلع کچہری کے احاطے سے گرفتار ہوگیا۔

پولیس نے صحافی کے ورثاکی نشاندہی پر ملزمہ کو حراست میں لے کرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزمہ کو وویمن پولیس سینٹر منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق 24 جولائی 2021کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے ہونے والے نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں ملوث ملزمہ مسما رابعہ بلوچستان ہائیکورٹ سے بعداز گرفتاری ضمانت حاصل کرکے فرار ہوگئی تھی، جس پر جوڈیشل سیشن جج نے ملزمہ کو اشتہاری قرار دے کر اس کی ضمانت ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

ذرائع نے بتایاکہ ملزمہ نے عدالت عالیہ میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اپنے گھر کے کاغذات جمع کرائے تھے ۔

جمعرات کے روز اپنے اپنی شناخت چھپانے کیلئے برقعہ اوڑ کر ضلع کچہری گھر کے کاغذات حاصل کرنے کیلئے عدالت درخواست جمع کرانے آئی تھی ، تاہم وہاں موجود عبدالواحد رئیسانی کے ایک رشتہ دار نے اس کو پہنچان کر عدالتی عملہ ،ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ اور صحافی کے گھر والوں کو فوری اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر جوڈیشل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا ۔جہاں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائن پولیس تھانہ میٹھا خان بمعہ پولیس عملہ کے عدالت پہنچے جہاں سے عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر پولیس وویمن سینٹر منتقل کردیا ۔

Exit mobile version