Site icon Daily Sangar

موسیٰ خیل ولیاری میں فورسز پر حملے ،2لیویز ، ایک رینجراہلکار ہلاک

بلوچستان کے ژوب کے علاقے موسیٰ خیل اور کراچی لیاری میں فورسز پر حملے میں2لیویز اور ایک رینجراہلکار ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاری کے بہار کالونی میں چوکی کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بہار کالونی الفلاح چوکی کے باہر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایاکہ رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشادہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ژوب کے علاقے موسیٰ خیل میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز اہلکار ملزمان کی گرفتاری کیلئے راڑہ شم گئے تھے۔

Exit mobile version