Site icon Daily Sangar

بولان، پنجگور و قلات میں پاکستانی فوج و معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پاکستانی فورسز اور معدنیات لیجانے والی گاریوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان، پنجگور اور قلات میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں چُنگی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں نے نشانہ بنایا، حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے ایک اور حملے میں گذشتہ رات پنجگور، گرمکان میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گرنیڈ داغے، حملے میں چوکی میں موجود کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قلات کے علاقے منگچر میں چاربوز کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے ایک گاڑی کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا جبکہ ایک گاڑی کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Exit mobile version