Site icon Daily Sangar

کولواہ میں اعتراف جرم کے بعدریاستی مخبر کوہلاک کردیا، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پاکستانی فوج کی ایک مخبرکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں دشمن فوج کے ایک اہم ایجنٹ شاکر ولد حسین کو سرمچاروں نے حراست بعد ہلاک کیا۔ قابض پاکستانی فوج کے اہم ایجنٹ شاکر کو سرمچاروں نے 12 جولائی میں گرفتار کیا،دشمن فوج کے معاون کارکو جہد آزادی کے خلاف اعتراف جرائم کے بعد 17 جولائی کو موت کی سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ کافی عرصے سے سرگرم تھا،بیس سے زائد ساتھیوں کی شہادت میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں فوجی آپریشن میں برائے راست دشمن پاکستانی فوج کا معاون کار تھا۔

ترجمان نے کہا کہ چند پیسوں کی خاطر یہ ایجنٹ کئی افراد کی جبری گمشدگیوں میں ملوث تھا، بعد حراست اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا، اسکے نیٹ ورک کی پوری تفصیل تنظیم کے پاس موجود ہے۔ مذکورہ ایجنٹ کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

میجر گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ تنظیم بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز، اور انکے معاون کاروں کا ساتھ نہ دیں اور ایسے افراد سے دور رہیں،جو بھی دشمن کا ساتھ دے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version