Site icon Daily Sangar

یوکرین نے روس کے زیر قبضہ 50 فیصد علاقے واپس لے لیے، امریکا کادعویٰ

امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے زیر قبضہ اپنے 50 فیصد علاقے واپس حاصل کرلیے ہیں۔ اس کا جوابی حملہ جاری ہے اور یہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو سی سی این سے گفتگو میں کی۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز بلینکن نے کولوراڈو میں سپین سیکیورٹی فورم میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ یوکرینی افواج کے جوابی حملے کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔

بلینکن نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جوابی حملے کا منظر کیف کو فراہم کیے جانے والے آلات اور گزشتہ مہینوں میں تربیت یافتہ یوکرینی افواج کی تعیناتی سے بدل جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے شروع سے کہا ہے کہ یہ مشکل مرحلہ ہو گا۔

بلینکن کے مطابق بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ روسیوں نے دفاع کی سنجیدہ اور مضبوط خطوط تیار کی ہیں لیکن اب یوکرینی ان کو توڑ رہے ہیں۔

Exit mobile version