Site icon Daily Sangar

انڈیا : ریاست اتراکھنڈ میں مبینہ کرنٹ لگنے سے 16 افراد ہلاک

انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں مبینہ بجلی کے کرنٹ سے 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ واقعہ ہمالیائی ریاست کے چمولی ضلع میں قائم وفاقی حکومت کے ایک فلیگ شپ پروگرام کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے اندر پیش آیا جو کہ دریائے گنگا کے تحفظ کے لیے مختص ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر اور ہوم گارڈ کے تین اہلکار شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ پولیس افسر کو بچانے کی کوشش کے دوران ان کی موت ہو گئی تاہم واقعے کی عدالتی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

علاقے کے ضلعی مجسٹریٹ ہمانشو کھرانہ نے کہا کہ یہ واقعہ کیسے ہوا، یہ تفصیلی انکوائری کے بعد ہی واضح ہو سکے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوا ہے۔

Exit mobile version