Site icon Daily Sangar

کوئٹہ میں فائرنگ سے باپ، بیٹا ہلاک ، ورثا کا روڈبلاک دھرنا

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے باپ، بیٹے کی ہلاکت کے بعد ورثا نے قمبرانی روڈ پر دھرنادیکر احتجاجاً بلاک کردیا ہے ۔

واقعہ قمبرانی روڈپر پیش آیا۔

واردات کے دوران 2 افرادہلاک ہوگئے جو باپ بیٹے بتائے جارہے ہیں۔

ہلاک افراد کی شناخت عبدالکریم اور اعجاز احمد کے ناموں سے ہوئی۔

ورثا نے واقعے کیخلاف لاشوں کے ہمراہ قمبرانی روڈ پر احتجاجاً دھرنا دیا ہے جس سے ٹریفک مکمل معطل ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Exit mobile version