Site icon Daily Sangar

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اُلٹنے و آگ لگنے سے3 افراد جھلس کر ہلاک

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اُلٹنے اور آگ بھڑک اٹھنے سے ٹرک میں سوار 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

واقعہ اورماڑہ کے قریب بسول میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق الٹ جانے پر ٹرک کو آگ لگ گئی جس سے ٹرک پر سوار کم سے کم 3 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں  کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک کے گرنے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگیا۔

Exit mobile version