Site icon Daily Sangar

کوئٹہ میں لاپتہ کوہ پیما گھر پہنچ گیا

کوئٹہ کے پہاریوں میںلاپتہ ہونے ولا17 سالہ کوہ پیما گھر پہنچ گیاہے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان کوہ پیماہ محمود آباد کی پہاڑی رینج پر ہائکنگ کے دوران بھٹک کر لاپتہ ہو گیاتھا۔

اہلِ خانہ کی شکایت پر دو روز تک پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس نے کوئٹہ کے کوہِ مہردار کی پہاڑی چوٹیوں پر کوہ پیماہ کو تلاس کیا۔

سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ تاہم نوجوان کوہ پیماہ پہاڑی چوٹیوں پر راستہ بھٹک کر کولپور تک جا پہنچا تھا جہاں سے قومی شاہراہ نظر آنے پر پہاڑی چوٹیوں سے اتر کر بذریعہ گاڑی واپس کوئٹہ پہنچ گیا۔

Exit mobile version