Site icon Daily Sangar

مستونگ وخیر پور میں فائرنگ ،2 افراد ہلاک،کوئٹہ سے لاش برآمد

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی عبد الغنی ولد عبد الکریم شاہوانی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق مستونگ اڈہ کے مقام پر حاجی عبد الغنی شاہوانی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کیا۔گولی لگنے سے زخمی حالت میں انہیںنواب غوث بخش ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور روہڑی میں نامعلوم مسلح دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہنواز بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے جو بلوچ آزادی پسند کمانڈر شہید عبدالستار بلوچ اور جلاوطن اقبال بلوچ کے بھائی بتائے جارہے ہیں ۔

فیملی ذرائع کے مطابق فورسز کی ظلمو بربریت کی وجہ وہ بلوچستان سے نقل مکانی کرکے سندھمیں مہاجرت کی زندگی گزاررہے تھے جنھیں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے نشانہ بنایا ہے ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سول لائن پولیس تھانے کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

لاش کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Exit mobile version