Site icon Daily Sangar

پاکستانی مقبوضہ کشمیر : کرنٹ لگنے سے لائن مین ہلاک ، ورثا کا لاش کیساتھ احتجاج

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے ضلع باغ کے یونین کونسل دھڑے اور چھترنمبر 2 میں گذشتہ روزبجلی بحالی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے محکمہ برقیات کے لائن مین کے ہلاکت کے بعد ورثا نے لاش کو سڑک پر رکھ شدید احتجاج کیا۔

مقامی ذرائع نے سنگر نیوزڈیسک کو بتایا کہ محکمہ برقیات کے عملے کے پاس حفاظتی سامان نہ ہونے سے وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک ہونے والے محکمہ برقیات کے ملازم لائن مین کا نام سردار مشتاق جان بتایا جارہا ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتاق نامی محکمہ برقیات کا ملازم بجلی بحالی کی غرض سے کھمبے پر چڑھا اور حفاظتی انتظامات ناہونے کی وجہ سے بجلی کا ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے اس کے پورے جسم سے آگ کے شعلے نکلنا شروع ہو گئے اورچند سیکنڈ میںوہ مکمل طور پر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد ورثا نے لاش کو چھترنمبر دو بازار میں سڑک کے درمیان رکھ کر علاقہ مکینوں کے ساتھ شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے بعد ٹریفک مکمل طور پر بند ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک اس حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوتی نہلاش کو دفنایا جائے گا اور نہ ہی ٹریفک بحال کریں گے۔

Exit mobile version