Site icon Daily Sangar

بھارتی فورسز کا کشمیر میں5 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بھارتی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رات بھر جاری رہنے والی ایک جھڑپ کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرینگر میں بھارتی فوج کے ایک ترجمان کرنل امروز موسوی نے کہا ہے کہ یہ جھڑپ جموں و کشمیر کے شمال مغربی ضلع کپواڑہ کے جمہ گُنڈ علاقے میں ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طرفین کے درمیان جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو شروع ہونے والی فائرنگ اگرچہ رُک گئی ہے لیکن علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایک اعلیٰ پولیس عہدے دار وجے کمار نے بتایا کہ یہ بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک مشترکہ آپریشن تھا جس کے دوران اُن کے بقول پانچ دہششت گرد وں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

Exit mobile version