Site icon Daily Sangar

منگچر میں قبائلی تصادم،واشک میں ٹریفک حادثہ،4 افراد ہلاک

بلوچستان کے علاقے منگچر میں قبائلی تصادم سے کمسن بچی سمیت 3افرادہلاک ہوگئے جبکہ واشک میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

منگچر میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت تین افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق منگچرکے علا قے کلی گوریزئی میں قبائلی تصادم میں کمسن بچی سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

لیویز فورس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب واشک میں ٹریفک حادثہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

لیویز حکام کے مطابق واشک کے علا قے ناگ گراڑی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر حیات خان نا می شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Exit mobile version