Site icon Daily Sangar

مکران و بسیمہ میں روڈ حادثہ ،ژوب میں ڈوبنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد ہلاک

The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی اوربسیمہ میں روڈحادثہ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ژوب میں پانی ڈوبنے سے 2 بچے افراد ہلاک ہوگئے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع 1122 کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر کے قریب ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 2 افرادہلاک دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیاگیا جہاں پر ہلاک افراد کی شناخت ہونہ سکی۔

نعشوں کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کردیاہے۔جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا۔

ایک اور حادثے میں کنڈملیر کے قریب ایک تیزرفتار ٹویوٹا کار بھی حادٹے کا شکار بنی۔جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ERC مکران کوسٹل ہائی وے ریسکیو 1122 میڈیکل نے فوری زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔

دوسری جانب بسیمہ میںسب تحصیل ناگ کے مقام پر ڈیزل سے لوڈ پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گیا ۔

گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی جنہیں سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا۔

زخمی اورہلاک ہونے والوں کا تعلق گریشہ خضدار سے بتایا جارہا تھا۔

دریں اثنا ژوب کے یونین کونسل حسن زئی کلی تیغنئی میں دو بچے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق کلی تیغنئی میں حبیب اللہ صافی نامی شخص کے دو بچے مطیع اللہ گیارہ سالہ جبکہ بیٹی بی بی روزینہ نو سالہ گائوں کے وسط میں گزرنے والی پانی کی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔جن کی لاشیں سول ہسپتال ژوب منتقل کر دی گئیں۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Exit mobile version