Site icon Daily Sangar

گورکوپ میں پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گورکوپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ شب گیارہ بجے کیچ کے علاقے گورکوپ جمک میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ میں گر کر دھماکوں سے پھٹ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا ناپڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version