Site icon Daily Sangar

جیونی کے لاپتہ ماہی گیروں کو اورماڑہ سے ریسکیو کر لیا گیا

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے لاپتہ ماہی گیروں کوسات روز بعد اورماڑہ کے سمندر سے ریسکیو کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سات روز قبل جیونی کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کو آج اورماڑہ فشریز کی ٹیم نے ریسکیو کرلیا ہے۔

جیونی کے رہائشی عبد الشکور سکنہ اورکار جیونی اور ناخدا بابل جوکہ گزشتہ سات روز سے سمندر میں لاپتہ تھے فشریز اورماڑہ کی ٹیم نے اُنھیں ریسکیو کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق اورماڑہ فشریز کی ٹیم نے تیز سمندری ہواؤں اور طوفانی لہروں میں پھنسے جیونی کے لاپتہ بوٹ BFD-681 بعمہ ماہی گیروں کو بسول کے سمندری حدود سے ریسکیو کیاہے۔

لاپتہ ماہی گیر اورماڑہ فشریز ٹیم کے پاس ہیں۔

Exit mobile version