Site icon Daily Sangar

ڈیرہ بگٹی: زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 33 افراد کی حالت غیر

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں زہریلی لسی پینے کے باعث ایک ہی خاندان کے 33 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

متاثرین میں اکثر تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی اعظم جان بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں زہریلی لسی پینے کے باعث ایک فیملی کے تینتیس افراد شدید الٹی و قے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔

متاثرین میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد پندرہ متاثرین کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ مزید متاثرین زیر علاج ہیں۔

متاثرین میں چند ایک کی حالت قدرے خراب جبکہ باقیوں کی حالت تسلی بخش تھی۔

Exit mobile version