Site icon Daily Sangar

بی ایل ایف نے تربت میں ایم آئی اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں ایم آئی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آج صبح گیارہ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُک میں پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے حاضر سروس اہلکار ثناءاللہ سکنہ کرک خیبرپختونخواہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم آئی اہلکار کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ڈی بلوچ کے فوجی کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایم آئی کا مذکورہ اہلکار گزشتہ چھ سالوں سے تربت میں تعینات تھا۔ گزشتہ ایک سال سے اس کی ڈیوٹی ڈی بلوچ کیمپ کے ایم آئی برانچ میں تھا جبکہ اس سے پہلے وہ تربت شہر میں واقع ایم آئی کیمپ اور ایف سی کی مرکزی کیمپ میں فرائض سر انجام دیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلیجنس ونگ نے کافی عرصے سے اس پر نظر رکھا ہوا تھا۔ وہ تربت شہر کے علاوہ بالخصوص گوکدان اور ڈنُک میں کافی سرگرم تھا۔ اس نے مخبری کیلئے مقامی افراد کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا جنکی تمام تر معلومات تنظیم کے پاس موجود ہیں۔

میجر گہرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ قبول کرتی ہے۔ اس کے تمام کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر سے دُور رہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version