Site icon Daily Sangar

پنجگور : گچک میں پاکستانی فورسز پر راکٹوں سے حملہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں آج بروزجمعہ دن کے بارے بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسزکی چوکی پر راکٹوں اور اسنائپرسے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کوجانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

سرکاری ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی تاحال کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Exit mobile version