Site icon Daily Sangar

قلات میں معدنیات لے جانیوالی گاڑی پر فائرنگ، مستونگ سے ایک شخص ہلاک

بلوچستان کے علاقے قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ علاقہ گرانی کے قریب شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی سنگ مرمر لے جانے والے ٹریلر گاڑی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے۔

ٹریلر افغانستان سے کراچی سنگ مرمر لے جارہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے قبل ڈرائیور اور کلینر کو گاڑی سے اتارے گئے تھے۔

مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید تحقیقات قلات پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی لیویز کررہی ہے ۔

Exit mobile version