Site icon Daily Sangar

تربت میں ایم آئی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں ایم آئی کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چار مئی کو رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گرلز کالج کے قریب ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کیمپ کے حفاظتی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ دستی بم چوکی کے اندر گرا، جس سے وہاں سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

میجرگہرام بلوچ نے مزید کہا کہ تربت کے کچھ نام نہاد ”سیاسی اور سماجی شخصیات“ روزانہ کی بنیاد پر ایم آئی کیمپ جاکر حاضری لگاتے ہیں اور اپنا رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ ان جیسے تمام افراد کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر قومی تحریک کے راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، ورنہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Exit mobile version