Site icon Daily Sangar

خضدار: کوڑاسک میں فوجی جارحیت جاری، 2 نوجوان جبراًلاپتہ

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوڑاسک دوھلیڑی میں گزشتہ تین دنوں سے آپریشن کے نام پر پاکستانی فوج کی فوجی فوجی جارحیت جاری ہے ۔

مقامی ذرائع سے سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس جارحیت کے دوران 2 سگھے بھائیوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت بشیر احمد ولد تاج محمد سمالانی اور انکے چھوٹے بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز گھر گھر کی تلاشی لی رہی ہے اور لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز بڑی تعداد میں اونٹوں اور گدھوں کے ساتھ خضدار اور مشکے کے پہاڑی سلسلوں میں داخل ہو چکا ہے اور فوجی جارحیت  میں مصروف ہے۔

Exit mobile version