Site icon Daily Sangar

جھائو میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکارکو ہلاک کیا،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھائو میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جھائو میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بوقت چھ بجے آواران کے علاقے جھائومیں ڈولیجی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا ہے ۔حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے انخلا تک پاکستانی فورسزاور اس کے حواریوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version