Site icon Daily Sangar

کراچی و تربت سے5 افراد لاپتہ،خضدار میں فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک

بلوچستان کےعلاقے تربت اورکراچی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 5 افراد جبراً لاپتہ ہوگئے جبکہ خضدار میں فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔

تربت اور کراچی سےفورسز نے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کی شناخت احمد نذیر، شعیب لیاقت، بابا مراد، وارث اور آصف کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ احمد نذیر اور شعیب لیاقت کو گذشتہ شب تربت کے علاقے آبسر سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق گرفتاری کے وقت فورسز کے اہلکاروں نے دونوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب کراچی میں بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے لیاری کے علاقے سرگوات کلری سے بابا مراد، وارث اور آصف نامی تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر بابا مراد کو حراست میں لیا جہاں گھر والوں نے مزاحمت بھی کی اور فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ شخص کو جبری گمشدکی کا نشانہ بنایا۔

جبکہ فورسز نے میرویٹ ہوٹل پر چھاپہ مارکر آصف اور وارث کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں پیشے کے لحاظ میرویٹ ہوٹل میں سیکورٹی گارڈز ہیں جنہیں فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

دریں اثنا خضدارمیں صدر تھانہ کے حدود نوا جعفرآباد ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔

ہلاک اہلکار کی شناخت ضیا کی نام سے ہوئی۔

لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version