Site icon Daily Sangar

دلائی لامہ نے بچے سے زبان چوسنے کی بات پر معافی مانگ لی

بودھوں کامذہبی پیشوا دلائی لامہ نے ایک تقریب کے دوران چھوٹے بچے سے اپنی زبان چوسنے کی بات پر سخت تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران جب ایک بچہ 87 سالہ تبتی مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے پاس آتا ہے تو پہلے وہ اس بچے کے ہونٹ پر بوسہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اپنے منہ کی طرف اشارہ کرکے زبان باہر نکال کر اسے چوسنے کا کہتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روحانی پیشوا اپنی زبان باہر نکالتے ہیں اور پاس کھڑے بچے سے اسے چوسنے کا کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ویڈیو 28 فروری کو شمالی بھارت میں دھرم شالا شہر کے مضافاتی علاقے میں منعقد ایک تقریب کی ہے۔

بعدازاں ویڈیو پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی گئی اور مختلف نشریاتی اداروں پر بھی ویڈیو نشر ہونے لگی جس پر دلائی لامہ کی طرف سے معذرت کی گئی۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’روحانی پیشوا اس بچے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اس کے بہت سے دوستوں سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ ان کے الفاظ کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہو گی۔‘

دلائی لامہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا گیا کہ عزت ماب دلائی لامہ اکثر ان لوگوں کو چھیڑتے ہیں جن سے وہ معصومانہ انداز میں ملتے ہیں یہاں تک کہ عوام اور کیمروں کے سامنے بھی ان کو چھیڑتے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس عمل کو غلیظ اور بیماری قرار دیا۔

Exit mobile version