Site icon Daily Sangar

تمپ میں فوج پر حملہ و موبائل فون ٹاورمشینریزکونذر آتش کیا، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ میں پاکستانی فوج پر حملہ اورایک موبائل فون ٹاورکے مشینریزکونذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دو اپریل کو گذشتہ شب بارہ بجے تمپ کے علاقے آسیا باد میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ دو اپریل کو ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کونشقلات میں رات 8 بجے وارد کمپنی کے موبائل فون ٹاور کے مشینریز پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نےکہا کہ موبائل فون کمپنیاں بلوچ آزادی پسندوں کی جاسوسی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز و اسکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version