Site icon Daily Sangar

ٹوئٹر نے مفت سیکیورٹی فیچر کوختم کردیا

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے 20 مارچ سے دنیا بھر میں ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) فیچر مفت میں ختم کردیا گیا، تاہم ٹوئٹر بلیو صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) کے تحت صارفین جب بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ سائن ان کرتے ہیں، تب انہیں اپنے موبائل پر ایک کوڈ موصول ہوتا ہے، جسے وہ لاگ ان کے وقت استعمال کرتے ہیں۔

مذکورہ طریقہ کار کے تحت ٹوئٹر اکاؤنٹس کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا تھا، کیوں کہ کوئی دوسرا فرد کسی کے بھی اکاؤنٹ کے بھی اکاؤںٹ تک تب تک رسائی نہیں کرپاتا تھا جب تک کہ اس کے پاس کسی کا موبائل بھی نہ ہو۔

لیکن اب کمپنی نے مذکورہ ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) فیچر کو مفت ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ختم کردیا اور 20 مارچ سے دنیا بھر کے کروڑ صارفین مذکورہ فیچر سے محروم ہوگئے۔

ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) فیچر کو ختم کرتے ہوئے ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اگرچہ صارفین کو مختلف آپشن دیے ہیں، تاہم اب صارفین مفت میں موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے کوڈ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

لیکن ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) کا فیچر ماہانہ فیس دینے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور انہیں معمول کی طرح موبائل پر ایس ایم ایس کوڈ موصول ہوگا۔

Exit mobile version