Site icon Daily Sangar

قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںقلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Exit mobile version