Site icon Daily Sangar

تگران بم حملے میں 2 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کردیئے ،بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تگران میں ایک بم حملے میں 2 پاکستانی فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے تگران میں کرپاسی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Exit mobile version