Site icon Daily Sangar

کوئٹہ و پنجگور سے فورسز ہاتھوں خوتین وبچوں سمیت7افراد جبراً لاپتہ

بلوچستان کے دارلحکمومت کوئٹہ اور ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فورسز وانٹیلی جنس اداروں نے خوتین وبچوں سمیت7افراد کوجبراً لاپتہ کردیا ہے۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں 3 فروری 2023 کو کوئٹہ میں گشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی سے پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ساٹھ سالی ایک بزرگ بلوچ ماں بسی خاتون کو انکے بیٹے محمد رحیم زہری ولد چاکر خان، بہو رشیدہ زہری، ایک سالہ نواسی دعا، چار سالہ نواسے یحیٰ زہری سمیت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔

لاپتہ کئے گئے افرادکے حوالے سے اب تک کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

بلوچستان میں ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جہاں خواتین و بچوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے تحصیل گچک سے سیکیورٹی فورسز نے گلاب ولد واحد اور سیلم ولد ملنگ نامی دو افراد کو دس دن قبل حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔

مذکورہ علاقے میں مواصلاتی نظام کوجام کردیاہے،جس کی وجہ سیبروقت خبر تک رسائی ممکن نہ ہوسکی۔

Exit mobile version