پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قانون باشندہ ریاست کے قانون کی موجودگی کے باوجود ڈڈیال کے بعد پونچھ ڈویژن میں افغان کاروباریوں کو یہاں جموں وکشمیر کے مستقل پتے کے ساتھ شناختی کارڈ کا جاری کیا جا رہا ہے۔
ایک مقامی نمائندہ نے بتایا کہ یہ سلسلہ پاکستانی خفیہ اداروں کی زیر سر پرستی زوروں سے جاری ہے تاکہ دیگر اقوام خاص کر افغانیوں اور پنجابیوں کی اکثریت کو ظاہر کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا سکے۔
انکے مطابق خفیہ اداروں کا یہ عمل ان کے خطرناک عزاہم کی طرف بڑا اشارہ ہے جو کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی ایک منصوبہ بندی ہے۔