Site icon Daily Sangar

کوئٹہ وقلات میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف شدید احتجاج، شاہرہ بلاک

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کیخلاف شدید احتجاج کتے ہوئے ٹائر جلا کر شاہراہ کو بند کردیا۔

دوسری جانب قلات میں بھی بجلی کی بندش اور گیس پریشر میں کمی کیخلاف خواتین کا احتجاجاً شاہراہ کوبلاک کردیاہے۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کیخلاف ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے مکینوں نے شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی کیخلاف سریاب روڈ کو ٹائر جلاکر بلاک کرکے احتجاج کیا اورشدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس انتظامیہ نے شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کو دور کرکے بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجود کوئٹہ اور سرد علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود گیس پریشر میں کمی دور نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری بزرگوں اور بچوں کو سردی سے بچنے کے لئے گیس کی اشد ضرورت ہے لیکن باوجود گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جارہی اور ہم مجبور ہو کر سراپا احتجاج ہیں اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں۔

روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرناپڑا۔

اسی طرح قلات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی بندش کے خلاف خواتین اور بچوں نے مڈوے کے مقام پر روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سوئی سدرن گیس حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

روڈکی بندش کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں ک طویل قطاریں لگ گئیں۔

Exit mobile version