Site icon Daily Sangar

مشکے میں آرمی کیمپ پر حملہ کرکے متعدداہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وادی مشکے گجر میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کر کے متعدد اہلکار ہلاک کیے۔

انہوں نے کہا کے بارہ دسمبر بروز پیر سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے کے مین بازار گجر میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کیمپ کے حفاظتی مورچے پر متعدد گولے داغے جس سے وہ منہدم  ہوگیا۔ حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے اور فوج کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ فوجی کیمپ وادی مشکے گجر کالج کے عمارت پر دو ہزار سترہ میں پاکستانی فوج نے قبضہ کر کے قائم کیا۔  اسی طرح مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی فوج تعلیمی اداروں   کے عمارتوں پر قبضہ کر کے اپنے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version