Site icon Daily Sangar

انڈیاو چین کے درمیان پھرسے سرحدی جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

انڈیا اور چین کے درمیان پھرسے سرحدی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے کچھ فوجی زخمی ہوئے ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جھڑپ 9 دسمبر 2022 کو ہوئی تھی۔

انڈیا کی فوج نے بی بی سی کو بتایا کہ 9 دسمبر کو چین کی لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دستے اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں داخل ہوئے جس کے بعد انڈیا نے جوابی کارروائی کی۔

اس جھڑپ میں دونوں طرف کے کچھ فوجی زخمی ہوئے۔

انڈیا کی فوج کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی فوری طور پر موقع سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ 

بھارت کے ایک بڑے انگریزی اخبار دی ہندو نے بھارتی دفاعی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ اروناچل کے علاقے توانگ میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوجیوں سے زیادہ چینی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version