Site icon Daily Sangar

خاران سے سابق چیف جسٹس بلوچستان کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ

بلوچستان کے علاقے خاران سے سابق چیف جسٹس بلوچستان نور مسکان زئی کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

اس گرفتاری کے حوالے سے خاران کے سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کو بلوچستان کے شہر خاران میں رواں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔جس کی بعد ازاں ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

گرفتار کئے گئے قاتل کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں لائے گئے البتہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران خاران میں پاکستانی خفیہ ایجنسیز،سی ٹی ڈی اور دیگر نے متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان کی ہلاکت کے بعدلاپتہ کئے گئے افراد کو بطورقاتل پیش کیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی اور خفیہ ادارے اس طرح کے جعلی کارروائیوں میں لاپتہ افراد کو قتل اوران کی گرفتاری ظاہر کر چکے ہیں۔

Exit mobile version