Site icon Daily Sangar

خاران سے دو بھائی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

بلوچستان کے علاقے خاران سے مزید دو افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے، دونوں بھائیوں کو پاکستانی فورسزایف سی نے اغواء کرکے لاپتہ جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت یوسف بادینی اور پرویز بادینی ولد فیض محمد بادینی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع سے سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق یوسف بادینی جوکہ خاران بازار چیف چوک کے قریب چاول بیچتا ہے، اسے ایف سی اہلکاروں نے صبح ایف سی کیمپ میں چاول ڈلیور کرنے کیلئے کہا گیا۔ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک لڑکے کے ساتھ ایف سی کیمپ چلا گیا جہاں فورسز نے اسے حراست میں لے لیا اور دوسرے ساتھی کو چھوڑ دیا۔

اس کے بعد فورسز نے خاران کلان مولوی مجید مسجد ایریا کے قریب واقع یوسف بادینی کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں توڑ پوڑ کے بعد اس کے دوسرے بھائی پرویز بادینی کو بھی جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ خاران میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یہ دوسرا واقع ہے۔ اس سے قبل سی ٹی ڈی ایک ہی قبیلے کے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرچکی ہے جنکی شناخت جابر یلانزئی، شفقت یلانزئی اور نجیب اللہ یلانزئی کے ناموں سے ہوئی۔

Exit mobile version