Site icon Daily Sangar

نوکنڈی و قلات میں ٹریفک حادثات سے 7 افراد ہلاک

بلوچستان میں مختلف حادثاوات و واقعات میں 7 افراد ہلاک، 13 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب بگ کے مقام پر غیر قانونی افغان تارکین وطن کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں شیر خوار بچی سمیت 3افغان تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ ایک مچھ کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی بس کر ٹکر ماردی جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

نوکنڈی کے قریب ایک اور حادثے میں پک اپ گاڑی کا ڈرائیور جان سے گیا، گردی جنگل میں گیراج میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو ریسکیو کرلیا۔

ہلاک اور زخمی افراد کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد دی گئی، کچھ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

اسی طرح قلات میں شاہراہ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں شاہراہ پر ژالو کے مقام پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل خیر محمد نامی شخص ہلاک ہوگیا، جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔

Exit mobile version