Site icon Daily Sangar

مند میں قابض فورسز پربم حملے سے 5اہلکار ہلاک کئے،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گذشتہ روز12ستمبر کو دن کے بارہ بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ہمزائی کوہ کے مقام پرہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گولڈ اسمتھ لائن پر باڑلگانے کیلئے پہنچے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن کی گاڈی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گا ڈی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڈی میں سوار5اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسزپر تواتر کے ساتھ حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version