Site icon Daily Sangar

پاکستان کی جبری قبضے کا خاتمہ حتمی مقصدہے،جے کے پی این ایم

جموں کشمیر پیپلز نیشنل موومنٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے ریاست جموں کشمیر کے حصے اے جے کے اور گلگت بلتستان پر جبری قبضہ کر رکھا ہے۔ ہماری جدوجہد کا حتمی مقصد پاکستانی قبضے کا خاتمہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جے کے پی این ایم بنیادی طورپر ایک تحریک ہے نہ کہ ایک پارٹی بلکہ یہ ریاست کی تمام آزادی کی تحریک کے ساتھ منسلک سب طاقتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کوایک نئی جماعت سمجھنا غلطی ہو گا۔

Exit mobile version