Site icon Daily Sangar

زہری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،حب سے بچے کی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری نورگامہ سٹی سے متصل علاقہ ڈندار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا،جس کی شناخت لیز محمد عرف ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والے شخص اپنے کی طرف جا رہا تھا جسے ڈنڈار کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا۔

دوسری جانب حب ندی میں ڈوبنے والے بچے کی نعش دوسرے روز مل گئی۔

لاش کواسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ندی میں ایک بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے ایک کی نعش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی جبکہ لاپتہ پانچ سالہ بابر ولد محبوب کی نعش پیر کے روز ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے پانی سے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی۔

Exit mobile version