Site icon Daily Sangar

پنجگور میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے 4 بچے ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے چار بچے ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں افراد متاثر ہیں۔

مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

پنجگور میں مسلسل بارشوں اور محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پنجگور میں گیسٹرو کی وبا پھیل رہا ہے۔

اسپتالوں میں جگہ نہیں روزانہ سینکڑوں مریض ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر نجی کلینکوں کا رخ کرتے ہیں تاہم ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کی کثرت سے رینگرز ڈرپس بھی ختم ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں بھی رینگرز غائب ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز کے مطابق ادویات کے حوالے سے میں محکمہ بالائی افسران کو تحریری پر آگاہ کردیا ہے صورت حال گمبیر ہے جتنے وسائل ہمارے پاس موجود میں وہ ہم بروئے کار لارہے ہیں چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ایوب مراد نے چار بچوں کی اموات کی تصدیق کردی۔

انکا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سو سے اوپر گیسٹرو سے متاثرہ بچوں کو اسپتال لایا جارہا ہے ہمارے پاس رینگرز اور اینٹی بائیوٹک ادویات موجود نہیں مریضوں کے لواحقین مارکیٹ سے یہ ادویات پرچیز کررہے ہیں۔

Exit mobile version