Site icon Daily Sangar

جھاؤ میں فوجی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران،کے علاقے جھاؤ سوڑ عطا محمد بازار میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سوڑ عطا محمد بازار میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر اسنائپر،راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

اسنائپرکے حملہ سے ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا،اس حملے میں راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے پاکستانی فوج کومزید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Exit mobile version