Site icon Daily Sangar

خاران: بیٹو ں کے قتل میں ملوث فوجی اہلکاروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں حاجی ثنا اللہ شاہوانی کے تین بیٹوں کی جبری گمشدگی کے بعددو کی زیر حراست بہیمانہ قتل کیخلاف عامر شاہوانی و عمران شاہوانی کے لاشوں کی موجودگی میں ثنا اللہ شاہوانی کے خاندان کی خواتین کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ میں پریس کانفرنس کی۔
؎
پریس کانفرنس سے حاجی ثنائاللہ شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکم اگست کی رات دو بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرکے تین بیٹوں عامر، عمران اور عرفان کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر اغواء کرنے کی کوشش کی، خواتین و بچوں کی مزاحمت پر شدید فائرنگ کرکے میرے دو جوان سال بیٹے عامر اور عمران کو زخمی حالات میں اور عرفان کو بھی تشدد کا نشانہ بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہی دن میرے دونوں بیٹوں کی لاشوں کو لاوارثوں کی طرح سڑک پر پھینک دیا گیا جو کوئٹہ سول ہسپتال میں لائی گئیں۔

انہوں نے حکومت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں دونوں لاشوں کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔

Exit mobile version