Site icon Daily Sangar

بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے کراچی میں 14 امدادی کیمپس قائم

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے کراچی میں 14 امدادی کیمپس قائم کردیئے۔

یہ امدادی کیمپس بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر افراد کی مدد کے لئے کراچی کے بلوچ علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں جو تین روز تک جاری رہینگے۔

امدادی کیمپس میں عوام کا رش لگ گیا۔ عوام نے دل کھول کر امدادی سامان اور نقدی رقوم جمع کروائے۔

مرکزی کیمپ سلمان ٹاور، اور ملیر پندرہ، امام بخش مارکیٹ کے قریب قائم ہے جبکہ کونکر، کوہی گوٹھ، کاٹھور، شرافی گوٹھ، گڈاپ، درسہ چنہ اور صالح محمد گوٹھ سمیت چودہ علاقوں میں بھی امدادی کیمپس قائم ہیں۔

امدادی کیمپوں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا سمیت نقدی رقوم بھی جمع کروائے گئے۔

ہفتہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلوچ، بلوچستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کو تناہ نہیں چھوڑیں گے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپوں میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رضاکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لئے آگے آئے اور دل کھول کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ رضاکاروں نے گھر گھر جاکر امدادی سامان بھی وصول کیئے۔

Exit mobile version