Site icon Daily Sangar

بلیدہ میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل اے

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر موجود اہلکاروں کو گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد قابض فوج نے بوکھلاہٹ میں مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے برسائے جو سول آبادیوں کے قریب گرے، تاہم سرمچار آسانی سے بحفاظت اپنے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ بلوچ سر زمین سے قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Exit mobile version