Site icon Daily Sangar

پاکستانی مقبوضہ کشمیرمیں آٹاسبسڈی وطلبا یونین بحالی کیلئے مارچ کااعلان

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے آٹاسبسڈی اورطلبا یونین کی بحالی کے لیے مظفر آباد میں مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات نے کہا کہ5جولائی کو آٹے پر سبسڈی اور طلبائیونین کی بحالی کے لیے بھرپور قوت سے مظفرآباد اسمبلی کی طرف مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کے 5جولائی کو طلبااور محنت کشوں کی لڑائی کو عملاً جوڑتے ہوئے مظفرآباد اسمبلی کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور مطالبات کے حق کے لیے اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ محنت کش عوام روٹی کے نوالے کو ترس رہی ہے اور حکمران اپنی تنخواہوں میں اضافے کے بل منظور کروا رہی ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مظفرآباد میں بیٹھے اسمبلی ممبران عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔لہذا محنت کش عوام کو اپنی لڑائی لڑنے کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔ نیشنل عوامی پارٹی/نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن 5جولائی کو آٹے پر سبسڈی کی بحالی، طلباء یونین کے الیکشن منعقد کروانے سمیت 10نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ لے کر مظفرآباد اسمبلی کی طرف بھرپور لانگ مارچ کریں گے۔

لیاقت حیات نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان5جولائی کی بھرپور تیاری کریں اور طلباء اور محنت کشوں کو اس تحریک سے جوڑنے کے لیے دیہاتوں، شہروں اور تعلیمی اداروں میں کیمپ لگائیں۔ 5جولاء کا دن طلباء اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

Exit mobile version