Site icon Daily Sangar

پنجگور: دادجان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی مہلت ختم،کل سے سی پیک روڈ بند کرنیکا اعلان

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جسٹس فار داد جان عنایت کمیٹی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی اور دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے داد جان بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کاجو الٹی میٹم دیا تھا وہ پورا ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل 31بروزمنگل 12 بجے احتجاجی دھرنے کو سی پیک روڈپرمنتقل کرکے سی پیک روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کل کوئی 12 بجے کے بعد سی پیک روڈ پر سفر کرنے کی زحمت نہ کرے کیونکہ روڈ پر دھرنے دے کر ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس فار داد جان کمیٹی نے داد جان عنایت کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 23 مئی 2022 سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او آفیس کے باہر گیٹ کے سامنے روڈ پر احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا شروع کیا تھا۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر آفیس ڈی پی او آفیس خزانہ آفیس سمیت قریبی دفاتر گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں۔

اس احتجاجی دھرنے کی حمایت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی انجمن تاجران اسپورٹس یونین اور دیگر نے کی ہے۔

Exit mobile version