Site icon Daily Sangar

پنجگورسے ایک شخص دوبارہ لاپتہ،پشین میں روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے دو دن قبل بازیاب ہونے والے عبدالرحمان کو ایک بار پھر پاکستانی سیکورٹی فورسزنے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عبدالرحمان کو دو خواتین شاہ بی بی، شہزادی اور کمسن بچہ، عبدالرحمان کے بیٹے عبدالحق سمیت گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا تھا۔

لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے ان افراد کی جبری گمشدگی کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے۔

دریں اثنا پشین کے علاقے بٹے زئی کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث 2 افرادہلاک ہو گئے۔

حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت مجیب اللہ اور محبوب خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version