Site icon Daily Sangar

تمپ میں فورسز پردھماکا و جانی نقصانات کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر دھماکا ہوا ہے جس سے جانی نقصانات کی اطلاع سامنے آرہی ہیں۔

حملہ تمپ کے علاقے زیارت کے مقام پر ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تمپ کے موزاتی کور میں زیارت کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ دھماکا ہواہے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں لیکن انتظامیہ اور فورسز حکام کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version