بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں ٹرک اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 6 افراد ہلا ک جبکہ3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ وڈھ میں کراڑو کے مقام پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق بھوسے سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہلاک جبکہ3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق سندھ کے علاقہ ٹنڈوآدم سے بتایا جارہا ہے۔
لاشیں اور زخمیوں کو 1122 ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔